سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سوڈان سے ایک اور خصوصی طیارہ 139 مسافروں کو لے کر وطن پہنچ گیا، تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور منکی پاکس کے لیے اسکریننگ کی گئی۔
محکمۂ صحت کی ٹیم نے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ مکمل کی۔
دوسری جانب پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء کا مشن جاری ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کا ایک اور ایئر بس طیارہ 140 ہم وطنوں کو لے کر کراچی پہنچا ہے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے آخری پاکستانی کی بحفاظت وطن واپسی تک مشن جاری رہے گا۔
ترجمان پاک فضائیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ایئر فورس وزارتِ خارجہ کے ساتھ مل کر انخلاء کے مشنز کو انجام دے رہی ہے۔
Comments are closed.