سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز نے 72 گھنٹے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز 18 سے 21 جون صبح 6 بجے تک ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سوڈانی حکام کے مطابق فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل تھے۔
فضائی حملوں سے شہر کے جنوبی علاقے میں 25 مکانات تباہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سوڈان میں جاری جنگ میں سیکڑوں افراد ہلاک جبکہ 22 لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔
سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جھڑپیں جاری ہیں۔
Comments are closed.