سوڈان کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 12 سالہ لڑکے کو ٹکر مار کر جان سے مارنے والے بیل اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے بیان سے متعلق غیرملکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق گزشتہ ہفتے شام کے وقت بیل نے ایک فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے بچے پر حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ بیل ایک پولیس تھانے میں زیر حراست ہے، لڑکے کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور بعد ازاں اس کی تدفین کر دی گئی۔
اسی علاقے میں ایک ماہ پہلے بھیڑ کے حملے سے 45 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی تھیں۔
بھیڑ نے خاتون کو پسلیوں میں سینگ مارے جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
اس بھیڑ کو بھی گرفتار کر کے پولیس تھانے میں قید کیا گیا تھا۔ بھیڑ کو ایک عسکری کیمپ میں تین سال قید کی سزا بھی دی گئی تھی جہاں اس سے سخت محنت کا کام لیا جا رہا ہے۔
سوڈان میں قانون ہے کہ اگر کوئی شہری کسی جانور کی وجہ سے جان سے مارا جائے تو سزا مکمل کرنے کے بعد جانور، متاثرہ شہری کے خاندان کو دے دیا جاتا ہے۔
Comments are closed.