جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سوچنا بھی حماقت ہے بھارتی عدلیہ مودی حکومت کے فیصلے کو کالعدم کرے گی، کنور پال سنگھ

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کے فیصلے پر بھارت میں سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

پیر کو سکھوں کی دل خالصہ تنظیم کے رہنما کنور پال سنگھ نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ تنازع کشمیر ابھی تک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ بھارتی عدلیہ اس حقیقت کو کیسے نظر انداز کرسکتی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ بھی سیاست سے بالاتر نہیں ہے۔ یہ سوچنا بھی حماقت ہے کہ بھارتی عدلیہ مودی حکومت کے فیصلے کو کالعدم کرے گی۔

کنور پال سنگھ نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.