نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے فخر زمان اور کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچا بھی نہ تھا کہ 400 رن بنا کر ہاریں گے۔
بنگلور میں ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد کین ولیم سن نے کہا کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر نے جس طرح بیٹنگ کی وہ 400 رنز کا ہدف بھی حاصل کرجاتے۔
پاکستان کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کی طوفانی اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔بارش سے متاثرہ میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت ہوا۔
نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو 402 رنز کا ہدف دیا۔ بارش کے باعث نظرثانی شدہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے 26ویں اوور تک ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے، یوں گرین شرٹس ڈی ایل میتھڈ کے تحت میچ21 رنز سے جیت گئی۔
Comments are closed.