سابق سوویت یونین کی متازع لیجنڈری کینڈی ’ہیماٹوجین‘ میں 5 فیصد بلیک فوڈ البومِن شامل کیا جاتا تھا جو گائے کے خون کے لیے استعمال ہونے والا تیکنیکی لفظ ہے لیکن اس کے باوجود اس چاکلیٹ یا غذائی سپلیمنٹ کو بہت پسند کیا جاتا رہا ہے۔
سابق سویت یونین کے زمانے میں میٹھے بیکری آئٹمز کا ایک عملی مقصد بھی ہوا کرتا تھا کہ اس کے فوجی جوانوں اور بچوں میں غذائی کمی کو اس کے ذریعے سے پورا کیا جاسکے۔
لیکن ہیماٹوجین کا جہاں تک معاملہ ہے اس کا متنازع اور خفیہ جزو اس کے استعمال کرنے والوں کو انیمیا (خون کی کمی )کے علاج، غذایت کی کمی یا پھر تھکاوٹ دور کرنے میں مفید ثابت ہوتی تھی۔
اسے بچے اور بڑے دونوں استعمال کرتے اور وہ اسکی میٹھی ونیلا ذائقے اور صحت پر پڑنے والے اچھے غذائی فوائد کی وجہ سے اسے بہت پسند کرتے تھے۔
ایک زمانے میں یہ صرف میڈیکل اسٹورز پر ملا کرتی تھی، لیکن اب ہیماٹوجین سابق سوویت ریاستوں مثلاً روس اور یوکرین میں ورائٹی اسٹورز اور دکانوں پر بھی مل جاتی ہے۔
Comments are closed.