ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 637 ڈالر فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed.