ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 400 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 200 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 343 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 642 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کم ہو کر 2003 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 2023 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.