ملک میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی ہے۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1 ہزار روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 585 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800روپے کی کمی ہوئی تھی۔
Comments are closed.