جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت 7800روپے کم ہوگئی

گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 5 ہزار روپے اضافے کے بعد آج بڑی کمی سامنے آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7800روپے کم ہوکر 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6684 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.