
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کا اضافہ ہوگیا، یوں صرف 2 دن میں ساڑھے 10 ہزار کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کے 1 تولہ بھاؤ میں 6 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 574 روپے کا اضافہ ہوا، یوں قیمت 1 لاکھ 83 ہزار 900 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ1 ہزار 959 ڈالر فی اونس پر برقرار رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Comments are closed.