بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ گئی

ملک میں آج سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج کے فیصلہ کن اقدامات کے ہمراہ ملکی سیاسی غیریقینی میں کمی اور محتاط مالیاتی پالیسیوں سے یہ بات یقینی ہوجانی چاہیے کہ کووڈ 19 سے پاکستان کی مضبوط معاشی بحالی پائیدار رہے گی، ایم پی سی

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے بڑھ گئی جس کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 34 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اس طرح 10 گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 141 روپے ہوگیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 1 ڈالر اضافے سے1927 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.