پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 64 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 64 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ601 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں چار ڈالر کی کمی رونما ہوئی ہے، 1 اونس سونے کی مالیت 1 ہزار 7 سو 94 ڈالر ہے۔
Comments are closed.