بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 650 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 42 ہزار 800 روپے ہوگیا۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 557 روپے اضافے سے ایک لاکھ 22 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 858 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.