ہفتے کے پہلے کاروباری دن میں ہی آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے ساتھ ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے بڑھا ہے، جس کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 454 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 991 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.