ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ساڑھے پانچ سو روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 550 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 16 ہزار 850 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 471 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 914 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر کم ہو کر 1974 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.