ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5200 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4458 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہو کر 1848 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.