ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ ہزار 100 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 372 روپے کمی سے ایک لاکھ 20 ہزار 456 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 733 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.