ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 50 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 25 ہزار 750 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 43 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار 810 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 856 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.