ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کے دام 1 لاکھ 27 ہزار 950 روپے ہیں۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 385 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 9 ہزار 696 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کم ہو کر 1890 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.