ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بہت بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 430 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 1961 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.