کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 2 ہزار 400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 742 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 3 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 854 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.