ملک میں ہفتے کے آخری کاروباری دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 214 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 11 ہزار 454 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہو کر 1921 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.