ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 250 روپے اضافے کے بعد1 لاکھ 55 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 929 روپے اضافے سے 1 لاکھ 33 ہزار 223 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 52 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 760 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.