بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے بڑھ کر 96 ہزار 280 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے 1828 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.