ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے چار ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 858 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 932 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.