ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد آج ایک ہزار 50 روپے کم ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے اس کمی کے ساتھ ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 150 روپے ہے۔
اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 901 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 21 ہزار 13روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 16 ڈالر کم ہو کر 1714 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.