منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2000 روپے کی بڑی کمی ہوگئی

عالمی صرافہ بازار کے ساتھ ساتھ آج ملک میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2000 روپے کم ہوا ہے۔ 

اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار ایک سو روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 714 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 99 ہزار 846 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کم ہو کر 2006 ڈالر ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.