بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سونیا گاندھی کی والدہ اٹلی میں انتقال کرگئیں، آخری رسومات ادا

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کی والدہ پاؤلا مائینو اٹلی میں انتقال کرگئیں، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

کانگریس پارٹی نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ ہفتے کو سونیا گاندھی کی والدہ کا انتقال ہوا تھا جبکہ اتوار کے دن ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

کانگریس پارٹی کی صدر اپنی بیمار والدہ سے ملاقات کے لیے 23 اگست کو اٹلی روانہ ہوئی تھیں۔

راہول گاندھی اور ان کی ہمشیرہ پریانکا گاندھی بیرون ملک ہی تھے جب انہیں نانی کے انتقال کی خبر ملی، دونوں بعد ازاں اٹلی چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.