ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 343 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 79 ہزار 355 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 975 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.