ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1200 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 1028روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 842 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر کے اضافے کے بعد 1992 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.