ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 200 روپے کے اضافے کے بعد 1 تولہ 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 172 روپے اضافے سے 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 985 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2012 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرز زیادہ ہونے کی وجہ سے 2032 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.