ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 1100 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 943 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 86 ہزار 557 روپے ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 30 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.