بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

سول سوسائٹی اور صحافیوں کا جناح ہاؤس کا دورہ، شرپسندوں کو فوری سزا دینے کا مطالبہ

سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، شرکاء نے عدالتوں کو جلد از جلد کارروائی کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی قابلِ معافی جرم نہیں، ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد کا جمعرات کو جناح ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ جناح ہاؤس کو دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا، شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھر کو کس قدر بری طرح جلایا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی ناقابلِ معافی جرم ہے، شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے قومی پرچم اور مسجد کا تقدس پامال کیا، عدالتوں کو جلد از جلد کارروائی کر کے سخت سزا دینی چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.