پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

سول ایوی ایشن کے عملے نے مسافر کا 8 لاکھ روپے سے بھرا بیگ لوٹا دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  کے عملے نے مسافر کا 8 لاکھ روپے سے بھرا بیگ تلاش کر کے لوٹا دیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر اسحاق چوہان کا بیگ دوسرے مسافر سے تبدیل ہوگیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بیگ لے جانے والے مسافر کا پتا لگایا گیا، غلطی سے بیگ لے جانے والے مسافر نے بیگ صوابی سے وصول کرنے کا کہا۔

سی اے اے عملے نے اسحاق چوہان کے ساتھ صوابی جا کر بیگ وصول کیا اور مسافر کےحوالے کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.