سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پولیو ویکسینیشن کارڈ کی کوئی شرط عائد نہیں کی۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ عوام پولیو کارڈ حاصل کرنے کیلئے کسی بھی آن لائن پیشکش پر توجہ نہ دیں۔
سی اے اے اعلامیہ کے مطابق خود کو آن لائن نمائندہ ظاہر کرنے والوں کو مسافر نظرانداز کردیں۔
سی اے اے نے کہا کہ زیر گردش لیٹر اسلام آباد ایئرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو منسوخ ہوچکا ہے، یہ لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ مسافر ایئرلائن سے سفر پر جانے والے ملک کی ہیلتھ پالیسی بالخصوص پولیو ویکسینیش پالیسی پوچھیں۔
Comments are closed.