معروف گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا ہے کہ سول ایوارڈز کے معاملے پر ڈاکٹرز کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
ایک بیان میں ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ طبی عملے اور ڈاکٹرز کو ایوارڈز نہ ملے تو اپنا ستارہ امتیاز واپس کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے رابطہ کیا ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔
ڈاکٹر سعد نیاز نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا کہنا تھاکہ ڈاکٹروں کی خدمات کو سراہا جائے گا۔
Comments are closed.