ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کی کورونا وائرس نے جان لے لی۔
سول اسپتال کراچی کے ایم ایل او ڈاکٹر ناصر علی شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے مطابق سول اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر ناصر علی شاہ گزشتہ 1 ہفتے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
پی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر نثار علی شاہ کے انتقال کے بعد سندھ بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔
Comments are closed.