پیر5؍رمضان المبارک 1444ھ27؍مارچ 2023ء

سوشل میڈیا ہیڈ پی ٹی آئی کے پی اکرام کھٹانہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا: تیمور سلیم جھگڑا

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکنان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پشاور میں پولیس اکرام کھٹانہ کے گھر چھاپے کے دوران ان کے بھائی کو ساتھ لے گئی۔

پی ٹی آئی میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے سینئر نائب صدر حافظ زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔

تیمور جھگڑا نے مزید بتایا کہ انصاف یوتھ ونگ کے رہنماء اظہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے ان کے عزم کو مضبوط کرنے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.