انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ کسی بھی سوشل میڈیا کا بلیک آؤٹ یا انٹرنیٹ کی بندش مسائل کا حل نہیں۔
وفاقی وزیر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے اربوں کا نقصان ہوا، منسٹری آف آئی ٹی کسی بھی پابندی کے خلاف ہے جس سے ترقی رکتی ہو، سوشل میڈیا کا غلط استعمال ہوا۔
امین الحق نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن آزاد ادارے کے طور پر کام کرتا ہے، وی پی این مسئلے کا حل نہیں، ہمیں براڈ مائنڈ ہونا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ بند کیا جا سکتا ہے، انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو اربوں کا نقصان ہوا، انٹرنیٹ کی بندش کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی، وکی پیڈیا ڈیڑھ ماہ بند ہوا تھا، ہم نے فوری اقدامات کیے اور بحال کرایا، میں بھرپور کوشش کروں گا کہ مستقبل قریب میں انٹرنیٹ سروس بند نہ ہو۔
امین الحق کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش کے معاملے پر وزیراعظم سے بات ہوئی، جمعے سے ملک بھر میں ڈیٹا انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ سروس کی بندش وزارت آئی ٹی کو اعتماد میں لیے بغیر تھی، پی ٹی اے2017 کے بعد منسٹری آف آئی ٹی کے انڈر میں نہیں۔
Comments are closed.