پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کے ولیمے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہونےوالی ایک ویڈیو اس وقت زیر بحث ہے، کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی کے ولیمے میں بھارتی کرکٹ کے سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ شب قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کا اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ولیمہ ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف و معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شاہد آفریدی کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بیٹھے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ ایک سکھ شخص بھی موجود ہے، جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ بھارتی کھلاڑی و سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو ہیں۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشاء آفریدی کی رخصتی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی میں ہوئی تھی، جبکہ ان کا نکاح رواں سال فروری میں ہوا تھا۔
Comments are closed.