طالبان کی کارروائیوں اور تفصیلات سے دنیا کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کرنے والے ذبیح اللہ مجاہد دنیا کے سامنے آگئے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ذبیح اللہ مجاہد کے فعال ہونے کا اندازہ ان کے فالوورز کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے جن کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔
طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ دنیا نے ذبیح اللہ مجاہد کا چہرہ دیکھا جنھوں نے تمام معاملات کی بریفنگ پر پریس کانفرنس کی۔
خیال رہے کہ ذبیح اللہ مجاہد ممکنہ طور پر ایک لقب ہے جو طالبان کے ترجمان کو دیا جاتا ہے، اور مذکورہ تصویر موجودہ ذبیح اللہ مجاہد کی ہی ہے۔
Comments are closed.