
ایران کےجیل میں قید کاٹنے والے شہری نے ’سیل 16‘ کے نام سے جیل ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔
ایران کے جیل ریسٹورنٹ کے مالک ارمان علی زادہ اور 31 سالہ بنیامن نکہت ہیں جو دو سال سزا کاٹ چکے ہیں۔
قید کے دوران بنیامن نکہت کی ملاقات ایسے کئی افراد سے ہوئی جو جرمانے کی رقم نہ کرنے پر قید تھے انہیں میں سے ایک ارمان علی زادہ بھی تھے۔
دونوں نے جیل میں ہی فیصلہ کیا کہ جیل سے رہائی کے بعد کچھ منفرد کرنا ہے اور دونوں نے مشرقی تہران میں ’سیل 16 کے نام سے جیل نما ریسٹورنٹ کا آغاز کیا اورکچھ ہی دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ ’جیل ریسٹورنٹ‘ کے نام سے مشہور ہوگیا۔
Comments are closed.