سوشل میڈیا صارفین نے گوگل ارتھ کی ایک وائرل ہونے والی تصویر کو یکھ کر زمین پر خلائی مخلوق کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔
واضح رہے کہ گوگل ارتھ ایک کمپیوٹر پروگرام ہے جو بنیادی طور پر سیٹلائٹ کی تصاویر پر مبنی زمین کا D3 نقشہ پیش کرتا ہے۔
یہ پروگرام سیٹلائٹ امیجز، فضائی فوٹو گرافی اور GIS ڈیٹا کو D3 گلوب پر سپر امپوز کرکے زمین کا نقشہ بناتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل ارتھ کی (Crystal Patterson) نامی ایک امریکی صارف نے گوگل ارتھ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔
اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی ہے جس کی پچھلی سیٹ پر ایک عجیب و غریب شے ہے۔
مذکورہ خاتون صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سلور رنگ کی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک خلائی مخلوق ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ تصویر ایک سیل کی تلاش کے دوران انہیں نظر آئی تھی۔
Comments are closed.