بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، صارفین نے بھارتی ٹیم کے قائد کو سال 2012 کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ یاد دلوادیا۔
ویرات کوہلی کے ٹوئٹ پر کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔
سری لنکا میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔
ایک مرتبہ پھر صارفین نے ان کے ٹوئٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ کل کی جگہ آج چلے جاؤ بھائی۔
ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔
ایک مداح نے کوہلی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپ جلدی آئیں ہم ایئرپورٹ پر آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments are closed.