بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ضرورت نہیں، تنخواہیں روکی جائیں، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا

نگراں حکومت کو سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی کوئی ضرورت نہیں، محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا نے صوبائی محکمہ خزانہ کو تنخواہیں روکنے کیلئے خط ارسال کردیا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات کے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہیں روکی جائیں۔

خط کے متن کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ نے اے ڈی پی اسکیم کے تحت 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تعینات کیا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نئے پراجیکٹس اور بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے، منصوبے کا جاری رہنا سرکاری خزانے کے وسائل کا ضیاع ہے۔

منصوبے کی تمام سرگرمیاں بند ہیں، اس لیے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی تنخواہوں سمیت تمام اخراجات روک دیے جائیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا کام کچھ تھا لیکن وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.