سوشل میڈیا پر وائرل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اقتدار سے ہٹانے سے متعلق خفیہ کیبل سفارتی سائفر جعلی نکل آیا، جیو فیکٹ چیک حقائق سامنے لے آیا۔
جعلی خفیہ کیبل میں یہ کہا گیا تھا کہ امریکی انتظامیہ گذشتہ برس سابق وزیراعظم کو اقتدار سے ہٹانا چاہتی ہے۔
3 سابق سفارت کاروں نے جیو فیکٹ چیک کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آن لائن گردش کرنے والی دستاویز جعلی ہے۔
جیو فیکٹ چیک سوشل میڈیا پر پھیلی خبروں کی جانچ کا موثر پلیٹ فارم ہے، خبر کی حقیقت جاننے کے لیے جیو فیکٹ کی انگلش اور اردو ویب سائٹس کے ساتھ فیس بک اور ٹوئٹر پیج پر جیو فیکٹ چیک کے نام سے سرچ کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.