بدھ29؍ربیع الاول 1444ھ26؍اکتوبر 2022ء

سوزین خان کی 44 ویں سالگرہ، بوائے فرینڈ نے تصویری مجموعے کی ویڈیو شیئر کردی

ارسلان گونی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ سوزین خان کو 44ویں سالگرہ کی مبارک باد دے رہے ہیں۔

رتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور ارسلان دو سال سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔

ویڈیو سوزین خان کی تصویر سے شروع ہوتی ہے، اس میں سوزین اور ارسلان کی مختلف مواقعوں پر لی گئی تصاویر شامل ہیں۔

A post shared by Arslan Goni (@arslangoni)

ان تصاویر میں دونوں کے دوست، اہلخانہ اور قریبی تعلق دار افراد شامل ہیں۔

ارسلان کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ان کے مختلف غیر ملکی دوروں کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سوزین خان اور رتیک روشن کی 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.