سورینام کے وزیر خارجہ البرٹ کامدین نے اعلان کیا ہے کہ جلد یروشلم میں سفارتخانہ کھولا جائے گا، یہ اعلان انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یائیر لاپد سے ملاقات کے دوران کیا۔
براعظم جنوبی امریکا میں واقع ملک سورینام جلد ہی امریکا، گوئٹےمالا، ہنڈوراس اور کوسوو کی طرح یروشلم میں اپنا سفارتخانہ قائم کرے گا۔
لائیر لاپد اور کامدین نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دستخط کیے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ نے سورینام کو مارچ میں آنے والے شدید سیلاب سے نمٹنے کے لیے فلاحی امداد کی بھی پیشکش کی۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے سفارتخانے تل ابیب میں ہیں۔
اسرائیل نے عرب ممالک کے ساتھ 1967 میں ہونے والی جنگ کے بعد مشرقی یروشلم کو اپنا حصہ بنایا تھا، بین الاقوامی سطح پر اس الحاق کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔
Comments are closed.