بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سوال ہے حمزہ اپنے ساتھ سابق وزیراعلیٰ لکھ بھی سکتے ہیں یا نہیں؟ راجہ بشارت

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر راجہ بشارت کا  کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نےکہا تھا حمزہ بطور وزیراعلیٰ کام جاری رکھیں، لیکن حمزہ نے اس دوران جو کام کیے یہ بھی سوالیہ نشان ہے، یہ سوال بھی ہے کہ حمزہ اپنے ساتھ سابق وزیراعلیٰ لکھ بھی سکتے ہیں یا نہیں؟

 اپنے بیان میں راجہ بشارت نے کہا کہ بیورو کریسی کا بھی ہمارے خلاف بہت اہم رول رہا ہے، عوام نے واضح اکثریت دی ہےاب حمزہ شہباز کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہے لیکن بیورو کریسی ابھی بھی غائب ہے، تین دنوں میں بیوروکریسی نےکوئی بھی بڑا فیصلہ کیا یا مانا تو ان کا بھی بندوبست کریں۔

سابق صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ہم بیوروکریسی کے اس رویے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد لے کر آئیں گے، آرٹیکل 6 کی بات کرتے ہیں ہم چیلنج کرتے ہیں لگا کر دکھائیں، اس سے ہم مزید پاپولر ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.